vni.global
Viral News International

فورسز کے سرچ آپریشن میں بارود اور اسلحہ برآمد

فورسز نے ضلع خیبر میں وادی تیراہ کے علاقے حیدر ویخ میں سرچ آپریشن کیا

سکیورٹی فورسز نے وادی تیراہ میں سرچ آپریشن کےدوران بارود اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے ضلع خیبر میں وادی تیراہ کے علاقے حیدر ویخ میں سرچ آپریشن کے دوران بارود اور اسلحہ قبضہ میں لے لیا جو دہشتگردوں کے ایک پرانے ٹھکانے سے برآمد کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق قبضے میں لیے جانے والے سازو سامان میں 4 کلوگرام بارود، 5 عدد دیسی ساختہ بم اور 18 عدد دستی بم شامل ہیں جب کہ 2 عدد مشین گن اور سیکڑوں کی تعداد میں کارتوس بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.