vni.global
Viral News International

شیری رحمان کی کلاؤڈ برسٹ کی ویڈیو سندھ کے بجائے کسی اور جگہ کی نکلی

وفاقی وزیر برائے ماحولیات شیری رحمان کی جانب سے سندھ کے علاقے جامشورو میں کلاؤڈ برسٹ کی شیئر کی گئی ویڈیو سندھ کے بجائے کہیں اور کی نکلی۔

شیری رحمان نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 19 اگست 2022 کو سندھ کے مختل شہروں میں شدید ترین بارشیں ہوئیں اور جامشورو میں کلاؤڈ برسٹ ہوا۔

شیری رحمان کی شیئر کردہ ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوئی تو انٹرنیٹ صارفین نے ویسی ہی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ویڈیو دو ہفتے قبل ایک فوٹو گرافی پیچ پر شیئر کی گئی ہے۔
سندھ میں شدید بارشیں، شیری رحمان نے کلاؤڈ برسٹ کی ویڈیو جاری کر دی
کینیارٹی فوٹو گرافی نامی انسٹاگرام پر شیری رحمان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو جیسی ہی ویڈیو کو دو ہفتے قبل شیئر کیا گیا تھا۔

ویڈیو کے کیپشن میں تحریر تھا کہ یہ دن کبھی نہیں بھولے گا، میں ایسا زندگی میں دوبار کبھی نہیں دیکھوں گا کیونکہ زندگی میں کچھ ہی لمحات ایسے آتے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ کو لگتا ہے کہ یہ کوئی خواب نہیں بلکہ حقیقت ہے۔

 

یاد رہے کہ وفاقی وزیر برائے ماحولیات شیری رحمان نے جامشورو میں کلاؤڈ برسٹ کی فیک ویڈیو جاری کی تھی.
شیری رحمان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں گھنے بادلوں سے بارش کو برستے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا تھا.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.