شہباز گل پر تشدد نہیں ہوا، میڈیکل رپورٹ پولیس کو موصول
اسلام آباد: وفاقی پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا میڈیکل کروا لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق شہباز گل کا میڈیکل 3 رکنی بورڈ نے پمز اسپتال میں کیا جس کی رپورٹ میڈیکل بورڈ کو موصول ہوگئی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ میڈیکل رپورٹ میں شہباز گل پر تشدد ثابت نہیں ہوا اور وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہباز گل کسی بیماری کا شکار بھی نہیں ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے وکیل نے پولیس حراست میں تشدد کا الزام لگایا تھا جس بناء پر ملزم کا میڈیکل کرایا گیا اور اس کی رپورٹ جمعہ کو عدالت میں پیش کی جائے گی۔