vni.global
Viral News International

پاکستانی سفیر کی امریکی صدر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان کی امریکی صدر سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات اوول آفس وائٹ ہاؤس میں ہوئی، اس موقع پر مسعود خان اور صدر جوبائیڈن نے دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 ملاقات کے دوران پاکستانی سفیر مسعود خان کا کہنا تھا کہ صدر جوبائیڈن سے ملنا اعزاز کی بات ہے، صدر جوبائیڈن سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.