پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کی 27-2026 کی چیئرمین شپ سنبھال لی
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی 2026-27 کے لیے چیئرمین شپ باقاعدہ طور پر سنبھال لی
ہے۔ اس سلسلے میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی بشکیک میں ایس سی او کے سیکرٹری جنرل سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں سیکرٹری جنرل نے پاکستان کو یہ ذمہ داری ملنے پر مبارکباد دی اور کامل تعاون کا یقین دلایا۔
ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے تنظیم کے حوالے سے پاکستان کی ترجیحات اور حکمت عملی کو واضح کیا، جبکہ دونوں جانب سے چیئرمین شپ کی مدت کے دوران باہمی تعاون، قریبی رابطے اور مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے پر کامل اتفاق کیا گیا۔ اس اہم اجلاس میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور قومی رابطہ کار محمد فیصل بھی موجود تھے۔