vni.global
Viral News International

گلگت بلتستان میں حکومت سازی ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں معاملات طے

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے لیے باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے تصدیق کی ہے کہ دونوں جماعتوں کے مابین طے پانے والے فارمولے کے تحت گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگا جبکہ گورنر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے مسلم لیگ (ن) کے حصے میں آئیں گے۔

یہ اہم فیصلہ گزشتہ روز دونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں اور قریبی روابط کے بعد کیا گیا ہے، جس کے تحت پیپلزپارٹی اب مسلم لیگ (ن) کے ارکان کے ووٹوں کی حمایت سے گلگت بلتستان میں اپنی حکومت تشکیل دے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.