vni.global
Viral News International

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کامطالبات کی منظوری کیلئے حکومت کو 72 گھنٹےکا الٹی میٹم

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔ چیئرمین ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی ان کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈیلرز مارجن کو بڑھا کر 8 فیصد کیا جائے اور متنبہ کیا کہ اگر حکومت نے 72 گھنٹے کے اندر ان کے مطالبات نہ سنے تو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کر دیے جائیں گے۔

دوسری جانب آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال بھی چوتھے روز میں داخل ہو چکی ہے اور تنظیم کے صدر کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک پہیہ جام ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.