vni.global
Viral News International

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر تک اضافے کا خدشہ

یکم اگست سے لیوی اور مارجن بڑھنے کا امکان ہے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر تک اضافے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پٹرول اور ڈیزل پر عائد لیوی میں مزید 10 روپے تک کا اضافہ کرنے کا اردہ رکھتی ہے، پٹرول پر عائد لیوی مزید 10 روپے اضافے سے 20 روپے جبکہ ڈیزل پر 5 روپے اضافے سے 10 روپے کیے جانے کا امکان ہے۔

اوگرا کی سمری کے بعد لیوی اور مارجن شامل ہوسکتے ہیں، اگر مارجن بڑھانے کا نوٹی فیکیشن آگیا تو وہ بھی ریٹ بڑھنے کا سبب بنے گا، حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر مارجن 7 روپے فی لٹر تک کردیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے اگست میں لیوی بڑھانے کی شرط عائد کررکھی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ 31 جولائی کو کیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.