vni.global
Viral News International

پاکستان نے مسئلہ کشمیر سے متعلق مودی کا بیان جھوٹا قرار دیدیا

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق دیا گیا بیان مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا گجرات کے جلسے میں مسئلہ کشمیر کے حل سے متعلق بیان کو مسترد کردیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کا بیان جھوٹ پر مبنی اور گمراہ کن  ہے۔اس بیان سے ثابت ہوگیا کہ بھارتی قیادت مقبوضہ کشمیر کے زمینی حقائق سے مکمل طور پر لاعلم اور بے خبر ہے۔

ترجمان نے کہا کہ جموں وکشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازع ہے اور یہ تنازع 1948 سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود بھارت نے کشمیر پر قبضہ کررکھا ہے۔ مسئلہ کشمیر کاواحد حل کشمیریوں کو حق رائے دہی دینے میں ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گجرات میں منعقد ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے کسی نہ کسی طرح ’مسئلہ کشمیر کو حل‘ کردیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.