vni.global
Viral News International

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی صدرمسعود پزشکیان کی ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی پیشرفت اور امن اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مذاکرات کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار  اور کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

ایرانی صدر نے تنازع کے پرامن حل کی حوصلہ افزائی کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف بھی کیا۔ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے علاقائی اسٹیک ہولڈرز کے مابین مفاہمت بڑھانے کی پاکستانی کوششوں کو بھی سراہا۔

ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا، دونوں رہنماوں نے پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی مشاورت برقرار رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.