vni.global
Viral News International

سیلاب متاثرین کے کیمپ میں شادی کی ویڈیو وائرل

حیدرآباد میں سیلاب متاثرین کے امدادی کیمپ میں منعقد ہونے والی شادی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ملک کی تاریخ کے بدترین سیلاب میں اپنا سب کچھ گنوانے والے سیلاب متاثرین نے بے گھر ہونے کے باوجود امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔حیدرآباد میں سیلاب زدگان کے لئے لگائے گئے امدادی کیمپ میں ہونے والی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سیلاب کے باعث  ضلع دادو کی تحصیل خیرپورناتھن شاہ سے آنے والے دو جوڑوں کی شادی حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد کے گورنمنٹ گرلز کالج کے امدادی کیمپ میں  ہوئی۔ شادی کے لئے باقاعدہ اسٹیج بھی سجایا گیا اور رسمیں بھی کی گئیں۔

سیلاب متاثرین کا تعلق پہنور برادری سے ہے اور نوجوان جوڑوں کی شادی پہلے سے طے تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.