دنیا ہمیں اب پیسے نہیں دیتی ، مفتاح اسماعیل کا بیان وائرل
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ دنیا کی طرف سے امداد نہ ملنے کی وجہ سے بجٹ خسارہ کم کرنے کیلئے قرضہ لینا پڑتا ہے ۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈھکی چھپی بات نہیں ملک پیچھے رہ گیا ہے، اس لیے قوم کیلئے پائیدار ترقی کا سوچنے کی ضرورت ہے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ سپر ٹیکس لگایا تو لوگوں کو برا لگ رہا ہے، سیلز ٹیکس زیادہ ہے تمام لوگ ٹیکس نیٹ میں ہیں، ملک میں ٹیکس اکھٹا کرنا بہت ضروری ہے۔
ملکی برآمدات کو بڑھانے کی ضرورت ہے، ہم نے اپنا کام کرلیا، اب آئی ایم ایف بھی اپنا کام جلد کرے گی ، امید ہےمعیشت گروتھ کی طرف جائےگی۔