vni.global
Viral News International

الیکشن کمیشن سےاسی فیصلے کی توقع تھی،عمران خان کا ردعمل

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس الیکشن کمیشن سے اسی فیصلے کی توقع تھی۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں شیخ رشید، پرویزخٹک، شاہ محمود قریشی، شہزاد وسیم، اسد عمر،شیریں مزاری سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور پارٹی رہنماؤں کی الیکشن کمیشن کےفیصلے پر عمران خان کو بریفنگ دی گئی۔

توشہ خانہ کیس، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دیدیا

اجلاس میں  عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے اسی فیصلے کی توقع تھی،  موجودہ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کی بی ٹیم ہے، الیکشن کمیشن کے بارے باربار اپنے خیالات کا پہلے ہی اظہار کرچکا۔

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن فیصلے سے متعلق عمران خان وکلا سے مشاورت کریں گے۔

عمران خان نے ہدایت کی کہ جیسے ہی فیصلے کی کاپی ملتی ہےتو  متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.