اسلام آباد میں دکانوں کو جلد بندکرنےکے احکامات 10 جولائی تک معطل
People shop in a market after the government eased the nationwide lockdown imposed as a preventive measure against the COVID-19 coronavirus, in Karachi on May 11, 2020. (Photo by Asif HASSAN / AFP)
عیدالاضحیٰ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے دکانوں کی بندش سے متعلق احکامات 10 جولائی تک معطل کر دیے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دکانوں کی بندش کے احکامات معطل کرنے کا فیصلہ عوام کے مفاد میں کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ11 جولائی سے احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائےگا۔
خیال رہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے جاری ایک بیان میں مارکیٹوں اور بازاروں کو رات 9 بجے بندکرنےکی پابندی 9 جولائی تک ختم کرنےکا اعلان کیا گیا تھا۔