vni.global
Viral News International

پی ٹی اے کا غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کے لئے نیا نظام متعارف

نیا نظام صرف غیر اخلاقی مواد کو بلاک کرنے کیلئے بنایا گیا

 غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کے حوالے سے اہم پیش رفت، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کے لئے نیا نظام متعارف کرا دیا۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق نئے نظام کے مطابق غیر اخلاقی ویب سائٹس ڈی این ایس نظام کے تحت انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والے اداروں کی سطح پر خود کار طریقے سے بلاک ہوسکیں گی، اس سے قبل ویب سائٹس کی لسٹ انٹرنیٹ فراہم کرنیوالی کمپنیوں کو بھجوائی جاتی تھی۔

اس نئے نظام میں سوشل میڈیا مانیٹرنگ کا کوئی میکینزم نہیں ہے، یہ نیا نظام صرف غیر اخلاقی مواد کو بلاک کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق نئے نظام سے شہریوں کی پرائیویسی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور انٹرنیٹ کی رفتار پر بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا، ویب سائٹس بلاک کے خود کار نظام سے وقت کی بچت ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.