vni.global
Viral News International

اژدھے نے بھاری بھرکم مگر مچھ کو جکڑ لیا، وڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک اژدھے کو مگر مچھ کو جکڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنگ برنگے ایک بڑے اژدھے نے ایک بھاری بھرکم مگر مچھ کو بری طرح جکڑ رکھا ہے جس کے باعث مگر  مچھ بالکل بے بس ہے۔

یہ ویڈیو برازیل کے دریائے کیوبا سے سامنے آئی ہے جس میں ایک اژدھے نے کیمن نامی مگرمچھ کی ایک نسل کو اپنی طاقت سے دبایا ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تمام قصہ انڈین وائلڈ لائف فوٹوگرافر نے فلمایا جس کے مطابق رینگنے والےطاقتور  جانوروں کی یہ جنگ 40 منٹ تک جاری رہی جس میں مگر مچھ پانی میں جانے میں کامیاب ہوگیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.