vni.global
Viral News International

فرح گوگی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ کی قریبی ساتھی اور پی ٹی آئی رہنما   فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری۔

نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ فرح گوگی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منی لانڈرنگ کیس میں حاصل کیے گئے ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں شامل تفتیش نہ ہونے پر فرح گوگی کے وارنٹ حاصل کیے گئے جب کہ ایف آئی اے نے فرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ کےناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران فرح گوگی کے نام پر اربوں روپےکے بینک اکاؤنٹس کاانکشاف ہوا ہے جس کے بعد فرح گوگی کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.