vni.global
Viral News International

افغانستان سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 15 ہلاک

پاک فوج نے ضلع شمالی وزیرستان کے قریب پاک افغان سرحد پر بھارتی سرپرستی میں سرگرم ‘فتنہ الخوارج’ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 15 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا بروقت سراغ لگایا اور 36 گھنٹے تک جاری رہنے والے اس مؤثر آپریشن کے دوران دراندازوں کا خاتمہ کیا۔

آپریشن کے بعد علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ مارے جانے والے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ افغان طالبان حکومت اپنی سرحد سے دہشت گردوں کے استعمال کو روکنے اور بین الاقوامی ذمہ داریاں نبھانے میں مسلسل ناکام رہی ہے، جبکہ ‘عزمِ استحکام’ کے تحت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام نے آپریشن کی کامیابی اور سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت و جرات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.