vni.global
Viral News International

عوام کیلئے بری خبر،ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی کلو اضافہ

اوگرا نے ستمبر 2026 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 33 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس قیمت میں تبدیلی کے بعد 11.8 کلو گرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی مجموعی قیمت میں 51 روپے 17 پیسے کا اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 52 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 11.8 کلو گرام کا ایل پی جی سلنڈر 3 ہزار روپے میں دستیاب تھا، جبکہ ان نئے نرخوں اور اضافے کا باقاعدہ اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.