vni.global
Viral News International

سکیورٹی فورسز کی پنجگور میں کارروائی، 5 دہشت گرد جہنم واصل

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر تیز رفتار کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی قومی ایکشن پلان کے تحت ‘عزمِ استحکام’ کے ویژن کے سلسلے میں کی گئی، جس کے دوران ہلاک ہونے والے عناصر کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈیز) بھی برآمد کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام اور غیر ملکی سرپرستی میں متحرک پراکسی عناصر کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کا بلامتیار آپریشن پوری رفتار کے ساتھ جاری رہے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.