vni.global
Viral News International

قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ

حکومت نے اتحادی جماعتوں سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزارتِ پارلیمانی امور نے سمری بھیج دی ہے جس کے تحت سینیٹ کا اجلاس شام چار بجے اور قومی اسمبلی کا اجلاس شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

وفاقی وزیرِ پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے مطابق ان اجلاسوں میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا اور چند اہم آئینی و قانون سازی کے امور پر تبادلہ خیال کے ساتھ پیش رفت کی جائے گی۔ تمام اتحادی پارلیمانی رہنماؤں کو ان اجلاسوں میں اپنی مکمل حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.