اسلام آباد میں کنٹینر سے ایک ٹن منشیات برآمد
اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ہزار 48 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے خفیہ اطلاع پر اسلام آباد میں ایک بڑی چھاپہ مار کارروائی کی ہے جس میں ایک ٹن وزن سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق منشیات ریفریجریٹر کنٹینرز میں بلوچستان سے پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، اس کارروائی میں سرغنہ سمیت بین الصوبائی اسمگلرز گروپ کے دو اہم کارندے بھی گرفتار ہوئے ہیں۔