vni.global
Viral News International

پسند کی شادی کی خواہش کرنے والی 14 سالہ بیٹی والد کے ہاتھوں قتل

کوٹ ادو میں پسند کی شادی کی خواہش کرنے والی 14 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر والد نے قتل کردیا۔

مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں پسند کی شادی کی خواہش پر والد نے مبینہ طور پر اپنی 14 سالہ بیٹی کو قتل کردیا، جب کہ قتل کرنے کے بعد معاملے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے دائرہ دین پناہ میں 15 جون کو 14 سالہ مائرہ سینے پر گولی لگنے کے باعث جاں بحق ہوگئی تھی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو اہل خانہ نے بچی کی خودکشی کا کہا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس نے اہل خانہ سے لڑکی لاش لے کر پوسٹ مارٹم کرایا اور رپورٹ آنے کے بعد لڑکی کے والد امیرعبداللہ کے خلاف تھانہ دائرہ دین پناہ میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ 14 سالہ مائرہ اپنی پسند کی جگہ شادی کرنا چاہتی تھی، تاہم والد نے اس بات پر انکار کردیا اور غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے اپنی بیٹی کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم امیر عبداللہ کو گرفتار کرلیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.