vni.global
Viral News International

واٹس ایپ ڈیٹا چوری ہونے پر دلبرداشتہ نوجوان نے خود کشی کرلی

لاہور کے علاقے نوانکوٹ میں نوجوان نے مبینہ طور پر گولی مارکرخودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  نوجوان حمزہ بی ایس سی کا طالب علم تھا۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ حمزہ اپنا واٹس ایپ ڈیٹا چوری ہونے پر دلبرداشتہ تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ورثاء پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر رہے ہیں،عدالتی احکامات پر لاش لواحقین کے حوالے کی جائےگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.