عمران خان کیخلاف کارروائی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کیخلاف کارروائی کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی۔
درخواست میں اداروں کیخلاف اشتعال انگیز بیانات پر کارروائی کرنے جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف کارروائی کیلئے کمیشن قائم کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
عدالت نے عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کیخلاف کارروائی کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی۔ جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔