ہانیہ عامر کی گھر سے بارش کا پانی نکالنے کی وڈیو وائرل
کراچی کے پوش علاقوں کے مکین جہاں بارش کا پانی گھر میں داخل ہونے سے پریشان ہوئے ایسے میں اداکارہ ہانیہ عامر کےگھر میں بھی بارش کا پانی جمع ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہانیہ کو وائپر تھامے گھر کے ملازمین کے ساتھ پانی نکالتے تو کہیں پریشان ہوتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم ویڈیو میں اداکارہ کو اس صورت حال سے بھی لطف اندوز ہوتے بھی دیکھا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو ہانیہ کے کراچی میں واقع گھر کی ہے۔