vni.global
Viral News International

ای سی سی نے 2 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد:  اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، ای سی سی نے پٹرولیم ڈویژن کو بجٹ سبسڈی کی مد میں 10 ارب جاری کرنے کی منظوری دے دی، ای سی سی نے پی ایس او کی بینک فنانسنگ کیلئے 50 ارب کی حکومتی گارنٹی کی بھی اجازت دے دی۔

اجلاس میں افغانستان میں پاکستانی ہسپتالوں کو رقوم کی منتقلی کے لیے نظرثانی شدہ طریقہ کار کی منظوری دی گئی، تنخواہوں کے لیے 1 ارب روپے افغانستان کو 4 قسطوں میں منتقل کیے جائیں گے۔

ای سی سی نے 2 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی اور درآمدی یوریا کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے سمری موخر کر دی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.