vni.global
Viral News International

انوکھاچڑیا گھر ، انسان پنجروں میں قید جانور آزاد

کیوں نہ آپ کو ایسے چڑیا گھر کی سیر کرائی جائے جہاں سیر کو آنے والے انسانوں کو پنجروں میں بند کرکے خطرناک جنگلی  جانور وں کے سامنے پیش کردیا جاتا ہے

پوری دنیا کے چڑیا گھروں میں جانوروں کو جا کر دیکھنے والے افراد کی سالانہ تعداد سات سو ملین سے بھی زیادہ بنتی ہے۔

چڑیا گھر انسانوں اور جانوروں کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع فراہم کرتے ہیں اور انسانوں میں جانوروں کے تحفظ کا شعور بھی اجاگر کرتے ہیں۔

ان دنوں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چڑیا گھر ہے جہاں جانور نہیں بلکہ انسان پنجرے میں قید ہیں، جانور بالکل آزاد گھوم رہے ہیں اور اپنی زندگی مزے کے ساتھ جی رہے ہیں۔

چین کے شہر چھونگ چھنگ کے چڑیا گھر میں آنے والے لوگوں کو ایک پنجرے میں ڈال کر خطرناک جانوروں کے درمیان چھوڑ دیا جاتا ہے اور جانور ان کے قریب آجاتے ہیں۔

دیکھنے میں وہ منظر دل دہلا دینے والا بھی لگتا ہے مگر شہری بہت خوش دکھائی دیتے ہیں۔

چین میں واقع چڑیا گھر کی انتظامیہ ایسا کرتی ہے کہ پنجرے کی سلاخوں پر گوشت باندھا جاتا ہے تاکہ شیر پنجرے سے لگ کر گوشت کھائیں اور لوگوں کو انہیں زیادہ قریب سے دیکھنے کا موقع مل سکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.