vni.global
Viral News International

پشاور: طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو مفت الیکٹرک اسکوٹیز دینےکی منظوری

پشاور میں طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو مفت الیکٹرک اسکوٹیز دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں حکام کو اسکوٹیز کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں یہ الیکٹرک اسکوٹیز پشاور کی طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو دی جائیںگی۔

اگلے مرحلے میں اس منصوبے کا دائرہ کار دیگر اضلاع تک بڑھایا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ الیکٹرک اسکوٹیز کے استعمال سے خواتین کو تعلیم اور روزگار تک محفوظ رسائی حاصل ہوگی، جبکہ اس سے ماحول میں فضائی آلودگی کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.