vni.global
Viral News International

پاکستان ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان نے مالدیپ میں  ڈائمنڈ جوبلی کپ کے سیمی فائنل میں افغانستان کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

میچ کے پانچویں منٹ میں عمر نواز نے گول کر کے پاکستان کو برتری دلائی، جس کے بعد قومی ٹیم نے پورے میچ میں اپنی برتری برقرار رکھی، اضافی وقت میں ہارون حمید نے دوسرا گول کر کے پاکستان کی فتح یقینی بنا دی اور افغانستان کی واپسی کی امیدیں ختم کر دیں۔

پاکستانی ٹیم گروپ مرحلے میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

اس کامیابی کے ساتھ پاکستان 64 برس بعد کسی آزاد بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچا ہے۔ اس سے قبل قومی ٹیم 1962 کے مردیکا کپ کے بعد پہلی بار کسی آزاد بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔

پاکستان اب 10 جون کو ڈائمنڈ جوبلی کپ کے فائنل میں میدان میں اترے گا، جہاں قومی ٹیم ٹائٹل جیتنے کے لیے مقابلہ کرے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.