آج 12 اکتوبر کے دن آئین روندا گیا، بہت ٹھوکریں کھالیں: نواز شریف
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج 12 اکتوبر کے دن آئین روندا گیا، قانون توڑا گیا اور پارلیمنٹ توڑی گئی۔
اپنے بیان میں نوازشریف کا کہنا تھاکہ چار بار ہم نے یہ تماشہ دیکھا، پھر پوچھا جاتا ہے کہ پاکستان پیچھے کیوں رہ گیا؟ پوچھا جاتا ہے ملک ترقی کیوں نہیں کرتا؟
آج 12 اکتوبر کے دن آئین روندا گیا، قانون توڑا گیا، پارلیمنٹ توڑی گئی۔چار بار ہم نے یہ تماشہ دیکھا۔پھر پوچھا جاتا ہے کہ پاکستان پیچھے کیوں رہ گیا؟ ملک ترقی کیوں نہیں کرتا؟آج کا دن پاکستان کی اس درد ناک تاریخ سے سبق سیکھنے کا دن ہے۔بہت ٹھوکریں کھا لیں،بہت دکھ سہہ لئے۔اب بھی وقت ہے۔
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) October 12, 2022
انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی اس درد ناک تاریخ سے سبق سیکھنے کا دن ہے، بہت ٹھوکریں کھا لیں، بہت دکھ سہہ لیے، اب بھی وقت ہے۔