vni.global
Viral News International

پولیس موبائل کے سائرن پر بزرگ شہری کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل ہوتی ایک بزرگ شہری کی دلچسپ ویڈیو نے عید کا مزہ دوبالا کر دیا۔ 

گانوں پر تو ہر کوئی ڈانس کر لیتا ہے مگر پولیس موبائل کے سامنے کھڑے ہو کر اس کے سائرن سے ڈرنے کے بجائے اس پر ڈانس کرنے کے لیے یقیناً بہادری کی ضرورت ہے۔

بہادری اور زندہ دلی کی ایسی ہی ایک مثال سوشل میڈیا صارفین کو قہقہے لگانے کا موقع دے رہی ہے۔

وائرل ہوتی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بزرگ شہری پولیس موبائل کے سائرن پر اس کے آگے سے ہٹنے کے بجائے اس کے سائرن پر ڈانس کر رہے ہیں جبکہ آس پاس کے شہری یہ منظر دیکھ کر حیران ہیں۔

ویڈیو میں پولیس اہلکار کو بھی ان بزرگ شہری پر ہنستے اور موبائل کے آگے سے ہٹنے کو کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.