vni.global
Viral News International

امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، 94 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

امریکا کی 6 ریاستوں میں 30 سے زیادہ طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی جبکہ گزشتہ روز سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 94 ہوگئی۔

گزشتہ روز امریکا کی 6 ریاستوں میں 30 سے زیادہ طوفانی بگولے جو سامنے آیا وہ اڑا کر لے گئے، گھر، اسکول، شاپنگ سینٹرز، فیکٹریاں، اسپتال ، کچھ بھی نہ بچا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا کی 6 ریاستوں میں طوفانی بگولوں نے بسے بسائے شہر لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بنا دیے۔

رپورٹس کے مطابق صرف امریکی ریاست کینٹکی میں 80 افراد جان سے گئے جبکہ گورنر نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

امریکی ریاست کینٹکی میں 80 افراد جان سے گئے —فوٹو: رائٹرز
امریکی ریاست کینٹکی میں 80 افراد جان سے گئے —فوٹو: رائٹرز

گورنر کینٹکی اینڈی بیشر کا کہنا ہے کہ کینٹکی میں ہلاکتوں کی تعداد 80 سے زیادہ ہو گئی ہے، بگولوں سے ہونے والی ہلاکتیں 100سے زیادہ ہوسکتی ہیں، ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر مےفیلڈ کی موم بتی فیکٹری کے ملازمین شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فیکٹری میں110 ملازمین موجود تھے جن میں سے 40 کو نکال لیا گیا ہے تاہم مزید کسی کے زندہ بچنے کے امکانات کم ہیں۔

طوفانی بگولوں کی زد میں آکر اب تک 94 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے۔

اس کے علاوہ کئی ریاستوں میں 5 لاکھ سے زائد گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔

اس حوالے سے امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھاکہ امریکی تاریخ کے بدترین طوفان سے ہونے والی تباہی ناقابلِ یقین ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکا کی 6 ریاستوں میں آنے والے بدترین طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی ہے، سیکڑوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ ہزاروں افراد بجلی کی فراہمی سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.