vni.global
Viral News International

ملک میں 7 سے12 جون کے دوران ہیٹ ویو کی وارننگ جاری

محکمہ  موسمیات  نے ملک  میں گرمی کی شدید لہر کا خدشہ  ظاہر کرتے ہوئے 7  سے 12 جون کے  دوران  ہیٹ  ویو کی  وارننگ  جاری کردی۔

محکمہ موسمیات  نے کل سے ملک کے مختلف شہروں میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7  سے 12 جون تک ہیٹ ویو کی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے، 8  سے 12 جون تک کراچی میں شدید گرم موسم کا امکان ہے اور  درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنےکا خدشہ ہے۔

محکمہ  موسمیات کے مطابق 7 سے 12 جون کو  سندھ  اور  بلوچستان کے چند اضلاع  میں درجہ حرارت 48  سے 51  ڈگری سینٹی گریڈ تک  پہنچ  سکتا ہے۔ ​پنجاب کے کئی اضلاع  میں بھی درجہ  حرارت  44 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک  جانےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ​خیبرپختونخواکے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 41 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں سے اپیل کی ہےکہ  وہ ​صبح  10 سے شام 4  بجے تک غیر ضروری طور  پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.