vni.global
Viral News International

جنوبی وزیرستان؛ جھڑپ کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شہید، 8 دہشتگرد ہلاک

جنوبی وزیر ستان: ضلع زرملان میں سکیورٹی آپریشن کے دوران پاک فوج کے دو جوان شہید اور 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ہفتہ کو جنوبی وزیرستان کے ضلع زرملان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، اس دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں لانس نائیک شعیب علی (عمر 25 سال، رہائشی پاراچنار، ضلع کرم) اور سپاہی رفیع اللہ (عمر 22 سال، ساکن ضلع لکی مروت) بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے، شہداء نے سوگواران میں بیوائوں اور والدین کو غمگسارچھوڑا ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دہشت گردوں کے مقام کا پتہ لگایا اور فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، علاقے میں کلیرنس کی جا رہی ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، فواج پاکستان کے حوصلے بلند ہیں اور دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.