vni.global
Viral News International

طالبان کا داعش کیخلاف آپریشن تیز، کابل سے 11 ارکان گرفتار

طالبان نے عالمی شدت پسند تنظیم داعش خراساں کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں۔

گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عیدگاہ مسجد کے دروازے پر دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق دھماکا اُس وقت ہوا جب مسجد میں طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جارہی تھی۔

اس دھماکے کے بعد طالبان نے کابل کے پولیس ڈسٹرکٹ 17 میں داعش کے ٹھکانے پر کارروائی کی تھی جس میں 3 جنگجو مارے گئے تھے۔

افغان سکیورٹی حکام کے مطابق طالبان کی اسپیشل فورسز نے کابل کے پولیس ڈسٹرکٹ (پی ڈی) 5 میں صبح ایک ملٹری آپریشن کیا۔

حکام نے بتایا کہ ملٹری آپریشن کے دوران داعش خراساں سے تعلق رکھنے والے 11 جنگجوؤں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.