vni.global
Viral News International

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرہ اجلاس آج ہوگا

پیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائےقومی سلامتی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائےقومی سلامتی کے اجلاس کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، دوران اجلاس غیر متعلقہ افراد کے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیٹی اجلاس ان کیمرہ ہونے کی وجہ سے میڈیا کو پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پارلیمانی کمیٹی برائےقومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.