vni.global
Viral News International

ٹی ایل پی سربراہ نے اہلیہ کو کتنا حق مہر ادا کیا؟

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد حسین رضوی گزشتہ روز اپنی ماموں کی صاحبزادی رابعہ بی بی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

سربراہ تحریک لبیک کے نکاح کی تقریب  ان کے آبائی گاؤں نکہ کلاں اٹک میں  منعقد ہوئی اور نکاح سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے پڑھایا۔

سوشل میڈیا پر سعد رضوی کے نکاح کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیو  زیرگردش ہیں۔

سعد حسین رضوی کے نکاح کی ویڈیوز میں  ان کے حق مہر  کے لیے منتخب  رقم بھی سنی جاسکتی ہے، ویڈیو میں سُنا جاسکتا ہے کہ حق مہر کی رقم 11 ہزار روپے ادا کی گئی۔

 ویڈیو میں سعد حسین رضوی کو نکاح کے دوران آبدیدہ ہوتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

سعد حسین رضوی کے نکاح کی   تقریب سادہ اور مختصر تھی جس میں صرف قریبی عزیز اور رفقا کو مدعو کیا گیا تھا جبکہ سربراہ ٹی  ایل پی نے  نکاح کے لیے  سفید لباس کے ساتھ اپنے روایتی عمامے کا انتخاب کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.