vni.global
Viral News International

اسرائیلی فورسز کی غزہ کے بعد مغربی کنارے میں بھی جارحیت

غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی کے بعد صیہونی فورسز نے مغربی کنارے میں جارحیت کا آغاز کر دیا۔

مغربی کنارے کے شہر نابلس میں صیہونی فورسز کی کارروائی کے دوران تین فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے نابلس شہر کے متعدد مقامات پر چھاپے مارے اور فائرنگ کی۔

قابض فورسز فلسطینی رہنما بسام السعدی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی تھیں۔ فلسطینی شہداء کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.