vni.global
Viral News International

بجلی کی قیمت میں 3 روپے 99 پیسے اضافے کی منظوری

اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں کیا جائے گا

نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 99 روپے اضافے کی منظوری دے دی، اتھارٹی نے مہنگی بجلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، یہ اضافہ جون کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

ریگولیٹری کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، تاہم یہ اضافہ کراچی کے صارفین کے لیے قابل عمل نہیں ہے۔

دوسری جانب کراچی کے صارفین بھی بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے محفوظ نہیں ہیں، 10 جون کو نیپرا نے اپریل 2021 اور مارچ 2022 کے درمیان سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ (کیو ٹی اے) کے تحت کے-الیکٹرک کے ٹیرف میں تقریباً 6روپے 40 پیسے فی یونٹ اضافے کا تعین کیا تھا۔

نیپرا کے ترجمان نے وضاحت دی تھی کہ ٹیرف میں اضافہ صارفین پر اثر انداز نہیں ہوگا کیونکہ یہ ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی (ٹی ڈی ایس) کا حصہ بنے گا جو قومی یکساں ٹیرف کی وجہ سے حکومت کی جانب سے بجٹ سے باہر ادا کی جائے گی۔

7 جون کو کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت تقریباً 4 روپے 86 پیسے فی یونٹ اور سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے تحت 4 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی جس سے آئندہ ماہ بلنگ کی مد میں صارفین سے تقریباً 27 ارب روپے اضافی محصولات حاصل کیے جاسکیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.