وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّہ کے وارنٹ گرفتاری معطل

راولپنڈی:  لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ نے وزیر داخلہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے رانا ثناء اللہ کی وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔

رانا ثنا اللہ کا وارنٹ گرفتاری عدالت میں چیلنج

عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو وارنٹ گرفتاری پر ہر طرح کی کارروائی سے روکتے ہوئے تفتیشی ٹیم کو نوٹس جاری کر دیا اور کیس کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔

ہائیکورٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن کو وزیر داخلہ کی گرفتاری اور اس حوالے سے چھاپہ مارنے سے بھی روکتے ہوئے پیر 17 اکتوبر کو محکمہ اینٹی کرپشن کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

Comments (0)
Add Comment