پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی کوریا کے خلاف چار میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے 3-4 سے کامیابی حاصل کر لی ہے، جس کے ساتھ ہی قومی ٹیم نے سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر کے سیریز اپنے نام کر لی۔
میچ کے ابتدائی حصے کے بعد پاکستانی ٹیم نے کھیل کے تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں دو دو گول اسکور کر کے میزبان ٹیم کو شکست سے دوچار کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے چار میچوں کی سیریز میں ناقابلِ شکست برتری قائم کر لی ہے جبکہ سیریز کا آخری میچ ابھی باقی ہے