کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا

کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی اور قانون سازی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو محدود کرنے اور ان کی عمر کی درست تصدیق کے لیے ایک مؤثر نظام بنانے کے حوالے سے آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار نے وکلا محمد جلال حیدر اور یحییٰ فرید خواجہ کے ذریعے موقف اختیار کیا ہے کہ بچوں کو آن لائن ہراسگی، سائبر بلنگ اور مضر مواد سے محفوظ رکھنے کے لیے فوری اور جامع قانون سازی کی اشد ضرورت ہے۔

درخواست میں آسٹریلیا، برطانیہ، فرانس اور نیوزی لینڈ جیسے ممالک کی مثالیں دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہاں بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے سخت قوانین اور عمر کی حد مقرر کی گئی ہے، لہٰذا پاکستان میں بھی اسی طرز کا “سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری میکنزم” قائم کیا جائے۔ اس کیس میں وزارت آئی ٹی، وزارت اطلاعات، وزارت داخلہ، وزارت قانون، پی ٹی اے اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment