ملکی سلامتی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے،وزیراعظم

اسلام آباد میں ’انڈس روبوٹکس اینڈ آٹونومس سسٹم ایکسپو‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں مسلح افواج نے خودمختار نظام اور سائبر سکیورٹی کا استعمال کرتے ہوئے ملک کی سرحدوں کا شاندار دفاع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ نمائش اور متعلقہ اقدامات پاکستان کو 21 ویں صدی کی جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں صفِ اول کا ملک بنائیں گے۔ سلامتی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو قابلِ فخر قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ پاکستان نے ڈرونز کی 60 فیصد سے زائد مقامی بنیادوں پر تیاری مکمل کر لی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے جدید ترین ٹیکنالوجی کو اپنایا ہے، جس میں ایئر چیف اور نیول چیف کی معاونت بہترین رہی، اور پاکستان آئندہ بھی اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال جاری رکھے گا۔

Comments (0)
Add Comment