حج کی مکمل ڈیجیٹائزیشن: عازمین کیلئےگھر بیٹھے درخواستیں جمع کروانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اعلان کیا ہے کہ حج کے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت عازمین اب گھر بیٹھے اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ اس قدم کا مقصد عازمین کو لمبی قطاروں اور انتظار سے بچانا ہے۔

سرکاری حج اسکیم کوٹہ: سرکاری حج اسکیم کے تحت 1,07,526 عازمین کی تعداد مقرر کی گئی ہے۔

درخواستوں کا طریقہ کار: درخواستیں “پہلے آئیے، پہلے پائیے” کی بنیاد پر وصول کی جائیں گی اور کوٹہ مکمل ہوتے ہی پورٹل بند کر دیا جائے گا۔ 4 لاکھ رجسٹرڈ عازمین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

قسط وار ادائیگی کا شیڈول:

پہلی قسط کی وصولی 17 اگست سے شروع ہوگی۔دوسری قسط اکتوبر میں وصول کی جائے گی۔

ادائیگی کے 3 ذرائع: عازمین حج اخراجات کریڈٹ کارڈ، پی ایس آئی ڈی ، یا چالان فارم پرنٹ کر کے نقد رقم کی صورت میں جمع کرا سکتے ہیں۔

پرائیویٹ عازمین کے لیے ہدایات: نجی عازمین “پاک حج ایپ” کے ذریعے پرائیویٹ آپریٹر کا انتخاب کریں اور رقم براہ راست کسی آپریٹر کو جمع نہ کروائیں۔

Comments (0)
Add Comment