اسٹرٹیجک پیٹرولیم ذخائر کا قیام، عالمی ادارے کو ٹینڈر مل گیا

اسلام آباد: پاکستان کا اسٹرٹیجک تیل ذخائر کے قیام کی جانب اہم قدم، عالمی ادارے وُڈ میکنزی کو اسٹڈی کا ٹھیکا دیدیا۔

پاکستان نے اپنی توانائی کے تحفظ کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر کے قیام کے لیے باقاعدہ طور پر فیزیبلٹی اسٹڈی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ عالمی توانائی سے متعلق مشاورتی ادارے وُڈ میکنزی کو اس منصوبے کی قیادت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

 وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم کی منصوبے کے آغاز کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کی اور کہا کہ توانائی کا تحفظ قومی سلامتی سے جڑا ہے۔

علی پرویز ملک کی زیر صدارت اجلاس میں حکام نے فیزیبلٹی اسٹڈی کے دائرہ کار، مدتِ تکمیل اور مجوزہ ڈھانچے کا جائزہ لیا۔

وُڈ میکنزی کو مسابقتی ٹینڈر کے عمل کے ذریعے منتخب کیا گیا، جس میں چار بولیاں موصول ہوئی تھیں۔

Comments (0)
Add Comment