پاکستان میں پہلی بار سماعت سے محروم افراد کیلئے اے آئی ترجمان متعارف

پاکستان میں پہلی بار سماعت سے محروم افراد کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی سائن لینگویج ترجمان ’صلہ‘ اور معاون نظام متعارف کرا دیا گیا ہے۔

یہ اقدام منصوبہ ’سنو‘ کا حصہ ہے جسے پاکستانی ادارے  کے تعاون سے تیار کیا ہے تاکہ بہرے اور کم سننے والے افراد تک اہم معلومات اور اعلانات پاکستانی اشاروں کی زبان میں بروقت منتقل کیے جا سکیں۔

اس جدید نظام کا بنیادی مقصد ہنگامی صورتحال، جیسے کہ سیلاب یا زلزلے کے دوران، فوری وارننگ اور معلومات کو سماعت سے محروم افراد کے لیے قابلِ فہم بنانا ہے کیونکہ بیشتر اعلانات صوتی (آواز) کے ذریعے ہوتے ہیں۔

یہ اے آئی ترجمان تعلیمی اداروں، کام کی جگہوں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی شمولیت کو فروغ دینے اور کمیونیکیشن کے خلا کو ختم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔

Comments (0)
Add Comment