وفاقی حکومت نے ملکی ضروریات کو پورا کرنے اور مارکیٹ میں قیمتوں کے استحکام کے لیے فور طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے مطابق صوبوں کی مجموعی ضرورت پاسکو کے پاس موجود گندم کے ذخائر سے تجاوز کر گئی ہے، جس کے پیش نظر یہ قدام اٹھایا گیا ہے۔ اعلان کیا گیا ہے کہ پاسکو کے پاس دستیاب ذخائر صوبوں کی ضروریات کے مطابق فراہم کیے جائیں گے تا کہ عوام کو سستی اور معیاری گندم کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں قیمتوں اور سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے صوبوں سے تفصیلی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے اور حکومت مارکیٹ کو مستحکم رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔