ایمسٹرڈیم: جرمنی نے سنسنی خیز فائنل میں اسپین کو 0-1 سے شکست دے کر ہاکی ورلڈ کپ 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا اور اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا ہے۔
میچ کے تیسرے کوارٹر میں جرمنی کی جانب سے اسٹروتھوف نے واحد اور فیصلہ کن گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جسے میچ کے اختتام تک برقرار رکھا گیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی جرمنی نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں چوتھی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا
جرمنی نے پاکستان کا سب سے زیادہ 4 مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا تاریخی ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔ اب عالمی ہاکی ورلڈ کپ کے سب سے زیادہ ٹائٹل جیتنے کی فہرست میں پاکستان اور جرمنی دونوں مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔