نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 781 ہو گئیں ، 3 ہزار سے زائد افراد لاپتا

نیپال کے چین سے متصل سرحدی علاقے میں بدھ کے روز اچانک برفانی تودہ گرنے سے آنے والے تباہ کن سیلابی ریلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 781 تک پہنچ گئی ہے جبکہ تقریباً 3 ہزار افراد اب بھی لاپتا ہیں۔ امدادی ٹیمیں دریاؤں کے تیز بہاؤ اور ملبے کے ڈھیروں سے متاثرین کی لاشیں نکالنے کا کام مسلسل کر رہی ہیں۔

سیلاب کے باعث علاقے کے بنیادی انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے اور لاشوں کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھنا ناممکن ہونے کے باعث حکام نے دو سو کے قریب ناقابلِ شناخت لاشوں کی تدفین کر دی ہے۔

نیپالی حکومت نے امدادی اور بحالی کے کاموں کے لیے عالمی برادری سے تکنیکی مدد کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب چین کے علاقے تبت میں بھی سیلاب کے باعث 16 افراد ہلاک اور 546 لاپتا ہیں، جن میں مختلف ممالک کے شہری شامل ہیں۔

Comments (0)
Add Comment